English 10th Translation Urdu to English Questions Bank

English 10th Grammar MCQs Questions Bank
English 10th Grammar MCQs Questions Bank

 


10th English Translation of paragraph into English


"1. Translate the following paragraph into English:

 میرے گھر کے سامنے ایک باغ ہے۔ اس میں بہت سے پودے اور درخت ہیں۔ بہار کے موسم میں کئی رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔ ان کی خوشبو اردگرد پھیل جاتی ہے۔ شام کو باغ آدمیوں، عورتوں اور بچوں سے بھر جاتا ہے۔ لوگ ادھر ادھر پھرتے ہیں اور لطف اٹھاتے ہیں۔ بچے باغ میں دوڑتے ہیں۔ اب وہ یہاں ہیں اور دوسرے لمحے وہ باغ کے دوسرے کونے میں ہیں۔ ہر شام میں بھی باغ میں سیر کے لئے جاتا ہوں۔ بہت سے مالی باغ کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔"

"2. Translate the following paragraph into English:

 زندگی کے نشیب و فراز میں ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب انسان بالکل نا امید ہو جاتا ہے۔ اسے ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا نظر آتا ہے اور اس کی مقابلے کی سکت ختم ہوجاتی ہے۔ یہ بات انسان کی عظمت کے خلاف ہے۔ دنیا میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ اس عظم و ہمت کا نتیجہ ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا فرمائی ہے۔ انسان کو چاہیے کہ کبھی ہمت نہ ہارے بلکہ مردانہ وار ناکامیوں کا مقابلہ کرے۔ اللہ تعالیٰ ایک دن ضرور کامیابی عطا کرے گا۔"

"3. Translate the following paragraph into English:

 ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گیدڑ ایک دریا کے کنارے رہتا تھا۔ دریا کے دوسرے کنارے پر خربوزے کے بہت سے کھیت تھے۔ دریا گہرا اور چوڑا تھا۔ گیدڑ جی بھر کر کھانا چاہتا تھا۔ وہ دریا عبور نہیں کر سکتا تھا۔ ایک دن اس نے اپنے دوست اونٹ سے کہا “اگر تم مجھے دریا کے دوسرے کنارے لے چلو تو میں بہت شکر گزار ہوں گا۔” اونٹ رضامند ہو گیا۔ گیدڑ اونٹ کی پیٹھ پر چھلانگ لگا کر چڑھ گیا۔ اونٹ دریا میں چلتا ہوا دوسرے کنارے پر پہنچ گیا۔ گیدڑ خربوزوں کے کھیت میں گھس گیا اور مزے سے خربوزے کھانے لگا۔"

"4. Translate the following paragraph into English:

 ڈر ہے کہ چند سال بعد دنیا کا تیل ختم ہو جائے گا۔ ہر ملک یہ کوشش کر رہا ہے کہ تیل کے مزید ذخیرے دریافت کرے۔ معلوم نہیں کہ یہ کوشش کس حد تک کامیاب ہوگی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی تیل کی ضروریات کو کم کریں۔ صنعت و زراعت میں تیل کی کھپت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ البتہ نجی ضرورتوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ باہر سے کاروں کی جگہ بسیں درآمد کریں۔ تاکہ طالب علموں کے لیے بسوں کی سہولت کو بہتر بنایا جا سکے۔"

"5. Translate the following paragraph into English:

 میں دسویں جماعت میں پڑھتا ہوں۔ جس سکول میں میں پڑھتا ہوں وہ شہر کا ایک مشہور سکول ہے۔ میری جماعت کو چار اساتذہ پڑھاتے ہیں۔ وہ سب کے سب بہت قابل ہیں۔ لیکن مجھے سب سے زیادہ مسٹر زید پسند ہیں۔ وہ ہمیں انگریزی اور حساب پڑھاتے ہیں۔ انکے پڑھانے کا طریقہ اتنا اچھا ہے کہ جو کچھ وہ پڑھاتے ہیں فوراً یاد ہو جاتا ہے۔ اسی لیے ان کی جماعت کا نتیجہ سو فی صد ہوتا ہے۔"

"6. Translate the following paragraph into English:

 ایک کنجوس تھا۔ ایک دفعہ اس کا بٹوا گم ہو گیا۔ بٹوے میں ایک سو روپے تھے۔ اس نے اعلان کیا “جو میرابٹوا ڈھونڈ کر لائے گا میں اسے دس روپے دونگا۔” ایک دن ایک کسان اس کا بٹوا لے کر آیا۔ کنجوس نے بٹوا دیکھا۔ اس میں پورے سو روپے تھے۔ جب کسان نے اپنا انعام مانگا تو کنجوس نے کہا “میرے بٹوے میں ایک سو دس روپے تھے۔ اب صرف سو ہیں۔ تم پہلے ہی دس روپے لے چکے ہو۔"

"7. Translate the following paragraph into English:

 انارکلی لاہور کا مصروف ترین بازار ہے۔ یہ ہمیشہ لوگوں سے بھرا رہتا ہے۔ دکانیں رات گئے تک کھلی رہتی ہیں۔ آپ یہاں تقریباً ہر قسم کی چیز خرید سکتے ہیں۔ کچھ لوگ یہاں سے اشیاء خریدنے آتے ہیں لیکن بہت سے لوگ صرف سیروتفریح کے لئے آتے ہیں۔ انار کلی میں بہت سے پھیری والے بھی ہوتے ہیں۔ وہ بٹن، فیتے، سوئیاں، کلپ اور اس قسم کی دوسری اشیا بیچتے ہیں۔ کچھ جیب تراش بھی انار کلی میں آتے ہیں۔ اگر آپ انار کلی جائیں تو ان جیب تراشوں سے ہوشیار رہیں۔"

"8. Translate the following paragraph into English:

 والدین کی عزت کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ وہ ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔ وہ ہمیں خوراک دیتے ہیں۔ وہ ہمیں لباس دیتے ہیں۔ وہ ہمیں تمام چیزیں مہیا کرتے ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ وہ ہمیں سکول بھیجتے ہیں تاکہ ہم تعلیم حاصل کرنے کے بعد ان کی خدمت کریں۔ اس سے ہمیں راحت ملے گی۔"

"9. Translate the following paragraph into English:

 ایک دفعہ دو دوست سفر پر روانہ ہوئے۔ انہوں نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کی مصیبت میں مدد کریں گے۔ وہ ایک جنگل میں پہنچے۔ انہوں نے ایک ریچھ کو اپنی طرف آتے دیکھا۔ ان میں سے ایک بھاگا اور درخت پر چڑھ گیا۔ اس کا دوست درخت پر نہ چڑھ سکا۔ وہ لیٹ گیا اور دم سادھ لیا۔"

"10. Translate the following paragraph into English:

 شہرآنے سے پہلے ہم گاؤں میں رہتے تھے۔ گاؤں میں ہم لوگ بہت خوش تھے۔ ہم صبح سویرے اٹھتے تھے۔ منہ ہاتھ دھو کر نماز پڑھتے پھر سرسبز کھیتوں میں سیر کے لئے جاتے۔ دوپہر کو درختوں کی چھاؤں میں سوتے تھے۔ گاؤں کے پاس ایک ندی بہتی تھی۔ اس کا پانی صاف اور ٹھنڈا تھا۔"

"11. Translate the following paragraph into English:

 ایک دفعہ ایک کوا پیاسا تھا۔ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑا لیکن اس کو پانی نہ ملا۔ بالآخر وہ ایک باغ میں پہنچا۔ وہاں اس نے پانی کا ایک گھڑا دیکھا۔ وہ بہت خوش ہوا۔ اس نے گھڑے میں دیکھا۔ پانی اتنا نیچے تھا کہ اس کی چونچ پانی تک نہ پہنچ سکی۔ کوا سیانا تھا۔ اسے ایک ترکیب سوجھی۔"

"12. Translate the following paragraph into English:

 اڑھائی سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرا ہے۔ جرمنی کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک لڑکا رہتا تھا۔ اس کا نام جارج فریڈرک ہینڈل تھا۔ اس کا والد مشہور ڈاکٹر تھا۔ بوڑھے ڈاکٹر نے ایک دن اپنے بیٹے سے کہا جارج تم بھی ایک دن شہرت پاؤگے۔ شاید تم بھی بڑے ڈاکٹر بنو گے یا جج۔ جارج نے جواب دیا “میں نہ ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں نہ جج۔ میں اپنی زندگی موسیقی کے لئے وقف کرنا چاہتا ہوں”۔ اور وہ واقعی ایک دن بڑا موسیقار بن گیا۔"

"13. Translate the following paragraph into English:

 کراچی ایک خوبصورت اور ہم شہر ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ بحیرہء عرب کے ساحل پر واقع ہے۔ یہاں کی آب و ہوا معتدل ہے۔ یہاں نسیم بری اور نسیم بحری چلتی رہتی ہیں۔ ایک وقت کراچی پاکستان کا دارالحکومت تھا۔ یہ ایک بندرگاہ ہے۔ دوسرے ملکوں سے ہماری تجارت اسی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔ ہمارے محبوب رہنما قائدِ اعظم کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا مزار بھی اسی شہر میں ہے۔ جولوگ بھی کراچی جاتے ہیں، قائدِ اعظم کے مزار پر فاتحہ پڑھتے ہیں۔"

"14. Translate the following paragraph into English:

 جوہری توانائی کو انسان کے فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے دنیا کو تباہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جوہری توانائی ہمارے لیے بجلی پیدا کرسکتی ہے۔ کراچی میں ایک بجلی گھر ہے۔ آج کل جوہری توانائی سے پیدا کی جانے والی بجلی سستی ہونے کے امکان موجود ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ جوہری توانائی کو صرف پرامن مقاصد کے لئے استعمال کریں۔"

"15. Translate the following paragraph into English:

 انور میرا بہترین دوست ہے۔ اس کے والد ایک استاد ہیں۔ وہ بہت نیک اور ایماندار آدمی ہیں۔ انور ہمارے گھر کے قریب ہی رہتا ہے۔ اس کا مکان بہت اچھا اور خوبصورت ہے۔ ہم اکٹھے سکول جاتے ہیں۔ شام کو میں اس کے گھر جاتا ہوں۔ ہم اکٹھے پڑھتے ہیں۔ وہ امتحان میں ہمیشہ اول آتا ہے۔ وہ صاف ستھرے کپڑے پہنتا ہے۔"

"16. Translate the following paragraph into English:

 دودھ ایک مکمل غذا ہے۔ یہ میٹھا اور لذیذ ہوتا ہے۔ اس کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ ہم زیادہ تر دودھ گائے اور بھینس سے حاصل کرتے ہیں۔ دودھ ہمیں صحت مند اور طاقتور بناتا ہے۔ ہم اس سے دہی مکھن اور پنیر بھی بناتے ہیں۔ بچوں اور مریضوں کے لیے دودھ بیش قیمت غذا ہے۔ دودھ کو ہمیشہ ابال کر استعمال کرنا چاہیے۔"

"17. Translate the following paragraph into English:

 شیر ایک طاقتور جانور ہے۔ یہ دیکھنے میں بہت خوفناک نظر آتا ہے۔ اس کی گردن پر لمبے لمبے بال ہوتے ہیں۔ یہ افریقہ اور ایشیا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ غاروں میں رہتا ہے۔ اسے جنگل کا بادشاہ کہتے ہیں۔ یہ انسان کا بڑا دشمن ہے۔ لیکن شکاری اس کے بچوں کو چرا لیتے ہیں۔ وہ ان کو سدھاتے اور سرکس میں ان سے کام لیتے ہیں۔"

"18. Translate the following paragraph into English:

 ایک نوجوان باغ میں بیٹھا تھا۔ وہ کچھ فکر مند تھا۔ کچھ دیر کے بعد ایک بوڑھا آدمی باغ میں داخل ہوا۔ اس نے نوجوان کو ایک خط دیا۔ نوجوان نے خط کھولا اور اسے پڑھا۔ وہ خط پڑھ کر بہت خوش ہوا۔ اس کی فکرمندی کے آثار غائب ہوگئے۔ اس نے بوڑھے آدمی کا شکریہ ادا کیا۔"

"19. Translate the following paragraph into English:

 لاہور ایک پرانا اور تاریخی شہر ہے۔ یہ دریاۓ راوی کے کنارے پر واقع ہے۔ یہ صوبہ پنجاب کا دارالحکومت ہے۔ اس شہر میں بہت سی تاریخی عمارتیں ہیں۔ بادشاہی مسجد دنیا کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے ایک ہے۔ شاہی مسجد کے پاس ہی علامہ اقبالؒ کا مزار ہے۔ اقبال نے ہم کو پاکستان کا تصور دیا تھا۔ قراردادِ پاکستان لاہور ہی میں منظور کی گئی تھی۔ مینارِ پاکستان اسی قرار داد کی یاد میں تعمیر کیا گیا۔ یہ اقبال پارک میں تعمیر کیا گیا۔"

"20. Translate the following paragraph into English:

 الہٰ دین چین کے شہر بیجنگ میں رہتا تھا۔ اس کا والد درزی کا کام کرتا تھا۔ وہ بہت محنتی شخص تھا۔ الٰہ دین ابھی چھوٹا ہی تھا کہ اس کے والد کا انتقال ہو گیا۔ الٰہ دین اور اس کی والدہ نے بہت افلاس کی زندگی گزاری۔ الٰہ دین بہت کاہل تھا۔ وہ تمام دن گلیوں میں کھیلتا اور کوئی کام نہیں کرتا تھا۔ البتہ وہ جسمانی طور پر مضبوط اور طاقتور تھا۔"

"21. Translate the following paragraph into English:

 چڑیا گھر میں ہم نے بہت سے جانور دیکھے۔ یہ جانور ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ ہم سب بہت خوش تھے۔ میرا چھوٹا بھائی خاص طور پر خوش ہوا۔ جب اس نے مور دیکھا تو خوشی سے اچھلنے لگا۔ اس نے ابا جان سے کہا “ابا جان، کا آپ مجھے ایک مور خرید کر دے سکتے ہیں؟” یہ بہت خوبصورت جانور ہے۔ ابا جان نے بتایا کہ یہ مور بیچنے کے لیے نہیں ہیں۔"

"22. Translate the following paragraph into English:

 میری والدہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہے۔ وہ میری صحت کا ہمیشہ خیال رکھتی ہے۔ ایسی خوراک پکاتی ہے جو میں پسند کرتا ہوں۔ لیکن مجھے زیادہ کھانے سے روکتی ہے۔ مجھے اچھے اچھے کپڑے دیتی ہے۔ زیادہ قیمتی کپڑوں کے خلاف ہے۔ مجھے باقاعدہ کتابیں پڑھاتی ہے۔ میں انگریزی میں ذرا کمزور ہوں۔ لہٰذا انہوں نے میرے لیے ایک استاد رکھا ہے۔ مجھے روزانہ پڑھنے کی تاکید کرتی ہے۔"

"23. Translate the following paragraph into English:

 اورنگزیب بڑا نیک دل اور خداترس بادشاہ تھا۔ وہ بہت سویرے جاگ اٹھتا اور خدا کی عبادت کیا کرتا تھا۔ اس نے اپنے عہدِ حکومت میں یہ حکم جاری کر رکھا تھا کہ صبح بستر سے اٹھ کر خدا کی عبادت کرو۔ اور نیک کام کرو تاکہ سارا دن خوشی خوشی گزر جائے۔ وہ خود سورج نکلتے ہی دربار لگاتا۔ غریبوں، محتاجوں اور مظلوموں کی فریاد سنتا۔ وہ ان سے محبت سے پیش آتا۔ نہایت توجہ سے ان کا حال پوچھتا اور ان کی مرادیں پوری کرتا۔"

"24. Translate the following paragraph into English:

 یہ نوجوان قائدِ اعظم کو قتل کرنے کے ارادے سے آیا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ کوئی آس پاس نہیں ہے، اس نے تیزی سے چاقو نکالا۔ وہ قائدِ اعظم کی طرف لپکا۔ اللہ تعالٰی نے قائدِ اعظم کو بہت عقل اور حوصلہ عطا کیا تھا۔ انہوں نے اپنا لمبا بازو بڑھا کر قاتل کا ہاتھ مظبوطی سے پکڑ لیا۔ انہوں نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو آواز دی۔ مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تمام لوگوں نے دیکھ لیا کہ قائدِ اعظم بہادر انسان تھے۔"

"25. Translate the following paragraph into English:

 حضرت محمد صلی للہ علیہ والہٖ وسلم مکے میں پیدا ہوئے۔ آپﷺ کے والد کا نام عبداللہ تھا۔ آپﷺ کے دادا نے آپﷺ کی پرورش کی۔ جب آپﷺ پچیس برس کے ہو گئے تو آپ ﷺ نے حضرت خدیجہ سے شادی کر لی۔ جب آپ ﷺ چالیس برس کے ہوئے تو آپ نےکہا کہ میں پیغمبر ہوں۔ میری بات غور سے سنو۔ خدا ایک ہے۔ اس کی عبادت کرو۔"

"26. Translate the following paragraph into English:

 پرانے زمانے میں کابل میں ایک سوداگر رہتا تھا۔ اس کا ایک بیٹا تھا۔ سودا گر کے بیٹے کو بچپن ہی سے پڑھنے لکھنے کا شوق تھا۔ باپ نے اس کو پوری توجہ سے پڑھایا۔ اسے اچھے اچھے استادوں کے پاس بھیجا۔ اچھے اچھے مدرسوں میں تعلیم دلوائی اور اچھی سے اچھی کتابیں مہیا کیں۔ تنیجہ یہ ہوا کہ وہ جوان ہوتے ہوتے اس زمانے کے اکثر علوم میں ماہر ہو گیا۔ اس کے علم کی شہرت بادشاہ تک پہنچی تو وہ بہت خوش ہوا۔ بادشاہ نے سوداگر کے بیٹے کو وزیر بنا لیا اور اپنا ہر کام اس کے مشورے سے کرنے لگا۔"

"27. Translate the following paragraph into English:

 یہ ہمارا مکان ہے۔ جب ابا جان نے یہ مکان خریدا، میری عمر صرف پانچ سال تھی۔ دس برس سے میں اس مکان میں رہ رہا ہوں۔ ہمارا کنبہ بہت بڑا ہے۔ لیکن یہ مکان بہت چھوٹا ہے۔ ابا جان کہتے ہیں کہ وہ اس مکان کو بیچ دیں گے اور ایک بڑا مکان گلبرگ میں خریدیں گے۔ مگر میں اس مکان کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔ مجھے اس مکان سے محبت ہو گئی ہے۔"

"28. Translate the following paragraph into English:

 امجد کے والد بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔ وہ یتیم ہو گیا۔ اسکا چچا اسے اپنے گھر لے آیا۔ چچا کا کوئی بیٹا نہیں تھا۔ اس نے اپنے بیٹے کی طرح پرورش کی۔ امجد نے ایم-اے کا امتحان پاس کرلیا اور اسے ایک اچھی سے ملازمت مل گئی۔ اب اس کا چچا بوڑھا ہو چکا تھا۔ امجد نے باپ کی طرح اپنے چچا کی خدمت کی۔ چچا نے امجد کو اپنا داماد بنا لیا۔ امجد اب اپنے چچا کے کنبے کا ممبر بن گیا۔"

"29. Translate the following paragraph into English:

 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کی بیٹی تھیں جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گہرے دوست تھے۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی تھیں۔ آپ ایک چھوٹے سے کمرے میں رہتی تھیں۔ یہ ایک سادہ سا کمرہ تھا۔ جس کی چھت نیچی تھی۔ حضرت عائشہ گھر کا کام خود کرتی تھیں۔ آپ کی زندگی سادہ تھی۔ آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑی محبت تھی۔ آپ بہت ذہین تھیں اور اسلام کے بارے میں بہت کچھ جانتی تھیں۔"

"30. Translate the following paragraph into English:

 ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کوے کو گوشت کا ٹکڑا ملا۔ وہ درخت کی شاخ پر بیٹھ گیا۔ اتنے میں ایک لومڑی اُدھر آ پہنچی۔ لومڑی نے دل میں کہا “یہ ٹکڑا مجھے اس کوے سے حاصل کرنا چاہیے۔” اس نے قریب جا کر کوے سے کہا میں نے سنا ہے کہ تم اچھا گا سکتے ہو۔ تمھاری آواز بڑی میٹھی ہے۔ میں چاہتی ہوں کی تمھارے گیت کا مزہ اٹھاؤں۔ کیا تم مہربانی کر کے گانا سناؤ گے۔ اس پر کوا خوش ہو گیا۔"

"31. Translate the following paragraph into English:

 یہ تصویر ہمارے گاؤں کی ہے۔ گاؤں کے باہر ہرے بھرے کھیت ہیں۔ اب گرمی کا موسم ہے۔ سورج خوب چمک رہا ہے۔ وہ سامنے گندم کے کھیت ہیں۔ گندم کے کھیتوں میں بڑی چہل پہل ہے۔ جوان، بوڑھے، مرد اور عورتیں مل کر کام کر رہے ہیں۔ فصل پکی ہوئی ہے۔ دیہاتی اب کٹائی کریں گے اور اپنی فصل کو شہر میں لے جائیں گے۔ ہمارے گاؤں میں بہت سی قابلِ دید چیزیں بھی ہیں۔ ہم گاؤں میں خوش ہیں۔ ہم اپنے گاؤں کو خوبصورت بنائیں گے۔"

"32. Translate the following paragraph into English:

 حضرت علی رضی اللہ عنہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے بیٹے تھے۔ آپؐ کے چچا کا نام ابو طالب تھا۔ ابو طالب امیر نہیں تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہتے تھے۔ وہ نو سال کی عمر میں مسلمان ہوئے۔ آپ نے کئی جنگوں میں حصہ لیا اور کئی کافروں کو قتل کیا۔ آپ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد خلیفہ بنے۔ آپ چوتھے خلیفہ تھے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کی شادی آپ سے کر دی۔ حضرت علی بڑے بہادر اور عالم تھے۔  آپ کو رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے بے حد پیار تھا۔ "

"33. Translate the following paragraph into English:

 آدمی اپنی قسمت خود بناتا ہے۔ اس کو چاہیے کہ محنت کرے اور لگن سے کام کرے تاکہ اپنی زندگی میں کامیاب ہو سکے۔ محنت اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ اگر ہم ماضی میں نظر دوڑائیں تو معلوم ہوگا کہ جتنے بھی عظیم آدمی گزرے ہیں سب نے محنت اور ہمت سے کام لیا اور اپنی قسمت سنواری۔ ابراہم لنکن امریکہ کا صدر گزرا ہے۔ اگر ہم اس کے زندگی کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ وہ لکڑ ہارے کا بیٹا تھا لیکن اس کو پڑھنے کا شوق تھا۔"

"34. Translate the following paragraph into English:

 مدینہ عرب کا ایک مقدس شہر ہے۔ یہ مکہ سے قریباً تین سو میل کے فاصلہ پر ہے۔ کاریں یہ فاصلہ چار پانچ گھنٹے میں طے کر لیتی ہیں۔ مدینہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر ہے۔ یہاں کئی مساجد ہیں لیکن سب سے زیادہ مشہور مسجدِ نبوی ہے۔ اس مسجد میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہے۔ یہاں ایک لاکھ مسلمان نماز پڑھ سکتے ہیں۔ مدینہ میں کئی ہوٹل ہیں۔ یہاں پرانی عمارتیں بھی ہیں۔"

"35. Translate the following paragraph into English:

 میں نے شیر کو دور سے دیکھا۔ وہ جھاڑیوں میں بیٹھا تھا۔ شیر نے ہمیں نہیں دیکھا۔ میں نے اپنے ساتھی سے کہا تم یہیں خاموش بیٹھے رہو میں شیر کے قریب جاتا ہوں۔ اس کے بعد میں نے آہستہ آہستہ شیر کے قریب بڑھنا شروع کردیا۔ اگر میں ذرا سا شور کرتا تو وہ بھاگ جاتا۔ آخر میں اس کے قریب پہنچ گیا۔ وہ مجھے پتوں میں صاف دکھائی دے رہا تھا۔ اس نے ابھی تک مجھے نہیں دیکھا تھا۔ میں نے بڑی احتیاط سے بندوق اٹھائی۔"

"36. Translate the following paragraph into English:

 چودھری اسلم کا دوست بڑی مدت کے بعد ملنے کے لئے آیا۔ اس نے محسوس کیا کہ چودھری غمگین معلوم ہوتا ہے۔ اس نے پوچھا چودھری صاحب کیا بات ہے، اداس کیوں رہتے ہو؟

چودھری: کوئی خاص بات نہیں۔

ایوب: خاص نہیں تو عام سہی، آپ بے چین کیوں ہیں؟

چودھری: دنیا میں چین کسے ہے۔ نہ دن کو چین نہ رات کو آرام۔

ایوب: دنیا آپ سے متفق نہیں۔ یہ انسان کی کم ہمتی ہے جو اس کو مایوس کر دیتی ہے۔"

"37. Translate the following paragraph into English:

 یہ سردیوں کی ایک رات تھی۔ ہم سو رہے تھے۔ یکا یک کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ میں اور میرے والد اٹھ بیٹھے۔ ہم نے سوچا یہ کوئی چور ہوگا۔ اس لیے ہم نے بندوق لے لی۔ اور دروازے پر آگئے۔ میرے والد نے پوچھا: “دروازے پر کون ہے؟” جواب ملا میں ایک غریب آدمی ہوں اور بھوکا ہوں۔ ہم نے دروازہ کھولا۔ اس کو اندر لے آئے اور کچھ کھانے کو دیا۔ اس نے ہمارا شکریہ ادا کیا اور چلا گیا۔"

"38. Translate the following paragraph into English:

 اب مڈل تک تعلیم مفت ہو گئی ہے۔ اب غریبوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ حکومتِ پاکستان نے کالج اور سکول اپنے کنٹرول میں لے لیے ہیں۔ ملک میں ہر شخص کو برابر کے حقوق ہونگے۔ حکومت ذہین بچوں کو وظائف دے گی۔ وہ اعلٰی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ ہم نیا اور مظبوط پاکستان بنائیں گے۔ ہمیں ملک کی ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ "

"39. Translate the following paragraph into English:

 عابی میرے بچپن کی دوست تھی۔ اکٹھے کھیلا پڑھا۔ پھر میری ایف-اے کے بعد شادی ہوگئی اور میں اپنے میاں کے ساتھ لندن چلی گئی۔ عابی نے آگے پڑھا یا اس کی شادی ہو گئی مجھے کچھ خبر نہ ملی۔ جب میں پانچ برس کے بعد وطن لوٹی تو ایک روز باذار میں اچانک عابی کی بڑی بہن سے ملاقات ہو گئی۔ میں نے بے تابی سے عابی کے متعلق پوچھا تو ان کی آنکھوں میں آنسو تیرنے لگے۔ میرا گھر نزدیک ہی تھا۔ میں ان کو اپنے ساتھ لے آئی تاکہ وہ اطمینان سے مجھے عابی کے بارےمیں کچھ بتا سکیں۔"

"40. Translate the following paragraph into English:

 صدر نے ادیبوں، شاعروں، دانشوروں، مفکروں اور عالموں پر زور دیا ہے کہ اپنی ادبی تخلیقات کے ذریعے ملک کو اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے میں حکومت کی مدد کریں۔ صدر گذشتہ روز ایک کتاب کی تعارفی تقریب میں شاعروں اور ادیبوں کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔"


إرسال تعليق (0)
أحدث أقدم