Urdu 11th Ghazalain All, Urdu 1st year Ghazals |
اردو گیارھویں جماعت غزل نمبر 2: حیدر علی آتش
MCQs
براہِ مہربانی درست جواب کا انتخاب کریں
1. مسافر نواز کسے کہا گیا ہے
2. عدم کے کوچ” سے کیا مراد ہے؟
3. بدرقہ اور رفیق ساتھ نہ ہو تو کون کام آتا ہے؟
تفصیلی سوالات
"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
ہوائے دور مے خوش گوار راہ میں ہے
خزاں چمن سے ہے جاتی بہار راہ میں ہے
عدم کے کوچ کی لازم ہے فکر ہستی میں
نہ کوئی شہر نہ کوئی دیار راہ میں ہے
نہ بدرقہ ہے نہ کوئی رفیق ساتھ اپنے
فقط عنایت پروردگار راہ میں ہے"
"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
ہزار ہا شجر سایہ دار راہ میں ہے
مقام تک بھی ہم اپنے پہنچ ہی جائیں گے
خدا تو دوست ہے دشمن ہزار راہ میں ہے
تھکیں جو پاؤں تو چل سر کے بل نہ ٹھہر آتش
گُلِ مراد ہے منزل میں خار راہ میں ہے"
"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو بہ رو کرتے
ہم اور بلبل بیتاب گفتگو کرتے
پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا
زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے
مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ
کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے"
"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔
مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ
کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
ہمیشہ میں نے گریباں کو چاک چاک کیا
تمام عمر رفوگر رہے، رفو کرتے
نہ پوچھ عالم برگشتہ طالعی آتشؔ
برستی آگ جو باراں کی آرزو کرتے"