Urdu 12th Sabaq No. 10 Qurtaba ka Qazi Questions Bank |
اردو بارھویں جماعت سبق نمبر 10: قرطبہ کا قاضی
MCQs
براہِ مہربانی درست جواب کا انتخاب کریں
1. سبق"" قرطبہ کا قاضی‘‘ کس مصنف کا لکھا ہوا ہے؟
2. زبیر نے مقتول کو کیوں قتل کیا تھا؟
3. بیٹے کی پھانسی کے بعد قاضی نے کیا کیا ؟
4. حلاوہ زبیر کی کیا لگتی ہے؟
5. زبیر قرطبہ کے قاضی کا کیا لگتا تھا ؟
6. زبیر کا جرم کیا تھا؟
7. زبیر کو پھانسی دینے کی خدمت کس نے سرانجام دی؟
8. قاضی نے اپنے کسی عزیز کی پھانسی کا حکم سنایا ؟
9. قرطبہ کا قاضی‘ ڈرامے میں عبداللہ کون ہے؟
10. قرطبہ کا قاضی‘‘ کیسا ڈراما ہے؟
11. قرطبہ کے قاضی کا نام کیا تھا ؟
12. کوس رحلت بجتے ہی قاضی باہرآ یا تو عوام نے کس رد عمل کا اظہار کیا؟
13. مقتول کون تھا؟
تفصیلی سوالات
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
میری بوڑھی زبان سے اللہ تعالی کا عفو و رحم کئی بار بولالیکن ہر بار اس نے سننے والے کانوں کو بہرہ پایا۔ پراب کی بار میری التجا سن لیجیے یا مجھے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیجیے۔ میرے حضور! بیوہ بدنصیب بول رہی ہے جس نے مجرم کی ماں کے اٹھ جانے کے بعد اپنی اولاد کی طرح اسے کلیجے سے لگایا۔ میرے حضور! خود آپ نے اسے مجھے دے ڈالا تھا۔ میں تھی جس نے اسے زندگی دی اور توانائی بخشی کہ وہ بڑھ کر مرد بن جاۓ ۔ میرے حضور! کیا آپ ہی مجھ سے وہ زندگی چھین لیں گے؟ اسے ، جسے تب میں نے زندگی بخشی تھی ۔ اب وہ جوان ہے ۔ آپ کا گوشت اور خون ہے ۔ اسے زندہ نہیں رہتا تھا تو یہ سب میں نے کیا کیوں تھا؟ فریاد سننے والا باپ ہے، تو پروردگار! اولاد کے لیے التجا میں کیوں کر رہی ہوں؟ وہ آپ کا ہے ۔ میرا نہیں ۔ اسے آپ نے پیدا کیا ، میں نے نہیں ۔ ایک اور عورت اسے جننے میں اس جہاں سے گزرگئی تھی ۔" ☆
سیاق و سباق کے حوالے سے درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجئے۔ سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
میں بک جو رہا ہوں نہیں کریں گے ، آج کے دن صرف شہر میں وہی شخص داخل ہونے پاۓ گا ، جو کلام پاک کی قسم کھائے گا کہ اسے نوجوان زبیر کی سزا سے کچھ سروکار نہ ہو گا۔ کجھی ، گوڑھ مغز! ہمارے آدمی تمام راستوں پر پھیل چکے، ایک ایک نا کے کوروک چکے ۔ جس شخص نے قسم نہ کھائی کہ زبیر کا خون اس کے دوش پر نہ ہوگا ، وہ اندر نہ گھنے پائے گا اور یہی جواب قاضی کے حکم پر خود اس کو دیا جاۓ گا۔ وہ قانون کا غلام ہو یا سلطان کا ۔ آج کے دن اس کے فتوے کی تعمیل نہ ہونے پاۓ گی ۔" ☆
درج ذیل نصابی سبق کا خلاصہ لکھئے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجئے۔
قرطبہ کا قاضی" ☆