Urdu 11th Chapter 11: Lahore ka Jughraphiya Questions Bank |
اردو گیارھویں جماعت سبق نمبر 11: لاہور کا جغرافیہ
MCQs
براہِ مہربانی درست جواب کا انتخاب کریں
1. پطرس بخاری کا سن پیدائش کیا ہے؟
2. پطرس بخاری کا سن وفات کیا ہے؟
3. پطرس بخاری کے بقول لاہور میں بہم رسانی آب کے منصوبے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟
4. پطرس بخاری کے مطابق بتیس دانتوں میں زبان کی طرح کون رہتا ہے؟
5. طلبہ کی کون قسم خالص ترین ہے؟
6. کمیٹی نے اہل لاہور کو ہوا کی فراہمی کے لیے کیا انتظام کیا ہے
7. لاہور میں ہم رسانی آپ کے لیے ابتدائی منصوب کس نے بنایا تھا؟
8. میونسپلٹی بڑی بحث و تمحیص کے بعد اس نتیجے پرپہنچی کہ آب و ہوا کے متعلق اہل لاہور کی خواہش ہے:
9. یوپی کے حملہ آور کس راستے سے لاہور آتے تھے؟
10. .پطرس بخاری کے مطابق لاہور کی سب سے بڑی حرفت کون سی ہے؟
11. ’’رادی‘‘ کو اصطلاح میں کیا کہتے ہیں؟:
12. 19لاہور کا حدوداربعہ کس نے منسوخ کیا ہے؟
13. اہل لاہور کے لیے رسانی آب کی سکیم کب سے زیرغور ہے؟
14. اہل لاہور کے لیے عارضی طور پر پانی کی فراہمی کا کیا انتظام کیا گیا؟
15. بزرگوں نے لاہور کے بارے میں کیا کہا ہے؟
16. بقول پطرس بخاری اخبار انقلاب‘‘ کے دفتر پرکس کا اشتہارلکھاہے؟
17. بقول پطرس بخاری خیالی طلبہ شام کے وقت کیا کرتے ہیں؟
18. بقول پطرس بخاری دریائے راوی کے بہنے کا شغل کب سے بند ہے؟
19. پانچ دریاؤں کی سرزمین پنجاب میں اب کتنے دریا بہتے ہیں
20. پشاور کے راستے آنے والے حملہ آور کیا تخلص کرتے ہیں؟
21. پشاور کے راستے سے کون سے حملہ آور لا ہور وارد ہوئے تھے؟
22. پطرس بخاری کے بقول خیالی طلب علی الصباح کتنے ڈنٹر پیلتے ہیں؟
23. پطرس بخاری کے بقول طلبہ کی فصل کب پک کر تیار ہوتی ہے؟
24. پطرس بخاری کے بقول لاہور کے چاروں طرف کیا واقع ہے؟
25. پطرس بخاری کے بقول لاہور کی ہر عمارت کی بیرونی دیوار میں کیسی بنائی گئی ہیں؟
26. پطرس بخاری کے بقول لاہور میں کیا مشکل سے ملتا ہے؟
27. پطرس بخاری کے خیال میں لاہور کی سب سے بڑی صنعت کون سی ہے؟
28. پطرس بخاری کے مطابق جلالی طلبہ کا شجرہ کس سے ملتا ہے؟
29. پطرس بخاری کے مطابق درزی، دھوبی اور نائی کے پاس کون سے طلبہ جاتے ہیں؟
30. پطرس بخاری کے مطابق طلبہ کی فصل کب بوئی جاتی ہے؟
31. پطرس بخاری کے مطابق لاہور پہنچنے کے لیے ایک راستہ پشاور سے آتا ہے اور دوسرا آ تا ہے:
32. پطرس بخاری کے مطابق لاہور تک پہنچنے کے کتنے راستے مشہور ہیں؟
33. پطرس بخاری کے مطابق لاہور کا بناسپتی گھوڑاحرکت کے وقت کیا کرتا ہے؟
34. پطرس بخاری کے مطابق لاہور کو کیا عارضہ لاحق ہے؟
35. پطرس بخاری کے مطابق لاہور کے تانگوں میں کون سے گھوڑے استعمال کیے جاتے ہیں:
36. پطرس بخاری کے مطابق لاہور کے شہریوں نے کس خواہش کا اظہار کیا ہے؟
37. پطرس بخاری کے مطابق لاہور کی مشہورترین پیداوار کیا ہے؟
38. پطرس بخاری کی پیش گوئی کے مطابق دس بیس برس بعد لاہور صوبے کا نام ہوگا جس کا دارالخلافہ ہوگا
39. پطرس بخاری نے نصف دریا کس دریا کو کہا ہے؟
40. پطرس بخاری نےاہل سیف‘‘ کے کہا؟
41. پطرس کے بقول لاہور میں اینٹوں اور چونے سے دیوار کھڑی کرنے کے بعد اس پر کس چیز کا پلستر کیا جاتا ہے؟
42. پطرس نے یو پی کے حملہ آوروں کو کہا ہے:
43. دریائے راوی کہاں پایا جا تا ہے؟
44. دریائے راوی کے بارے میں پطرس بخاری کا کیا کہتا ہے؟
45. سبق لاہور کا جغرافیہ کے مصنف کا نام کیا ہے؟
46. سبق لاہور کا جغرافیہ کے مطابق لاہورکو دریافت ہوئے کتنا عرصہ گزر چکا ہے؟
47. سبق لاہور کا جغرافیہ میں طلبہ کی کتنی قسمیں بتائی گئی؟
48. سبق’’لاہور کا جغرافیہ کس کتاب سے ماخوذ ہے؟
49. کمیٹی نے کیا مہیا کرنے کے لیے مرکز کھول دیے؟
50. لاہور کے بازاروں سے گزرنے والی سڑک کس نے بنوائی تھی؟
51. لاہور کے لوگ کیسے ہیں؟
52. لاہور کے ہر مربع انچ پر موجود ہے:
53. لاہور لاہور ہے ، اس پتے سے جن کو لاہور نہ ملے ان کے بارے میں مصنف نے لکھا ہے؟
54. لاہور میں ہوا کی جگہ کیا استعمال کیا جا تا ہے؟
55. میونسپل کمیٹی نے فراہمی آب کے حوالے سے اہل لاہورکو کیا ہدایت کی؟
56. میونسپلٹی کے پاس کس چیز کی قلت ہے؟
57. میونسپلٹی کی عارضی فراہمی آب سکیم کے مطابق تھوڑے ہی عرصے بعد ہر محلے میں کیا ہوگا ؟
58. میونسپلٹی نے لاہور کا حدوداربعہ منسوخ کیوں کیا؟
59. میونسپلٹی نے نل لگوا کر کیا کیا؟
60. نظام سقے کے مسودے کے مطابق پانی پہنچانے کے لیے کیا ضروری ہے؟
تفصیلی سوالات
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
لیکن بدقسمتی سے کمیٹی کے پاس ہوا کی قلت تھی۔ اس لیے لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ مفاد عامہ کے پیش نظر اہل شہر ہوا کا بے جا استعمال نہ کر میں بلکہ جہاں تک ہو سکے کفایت شعاری سے کام لیں ۔ چنانچہ اب لاہور میں عام ضروریات کے لیے ہوا کی بجاۓ گرد اور خاص خاص حالات میں دھواں استعمال کیا جا تا ہے ۔ کمیٹی نے جا بجا دھوئیں اور گرد کے مہیا کرنے کے لیے مرکز کھول دیے ہیں جہاں یہ مرکبات مفت تقسیم کیے جاتے ہیں ۔امید کی جاتی ہے کہ اس سے نہایت تسلی بخش نتائج برآمد ہوں گے۔"
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
ہم رسانی آپ کے لیے ایک اسکیم عرصے سے کمیٹی کے زیرغور ہے ۔ یہ اسکیم نظام سقے کے وقت سے چلی آتی ہے لیکن مصیبت میں ہے کہ نظام سقے کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے اہم مسودات بعض تو تلف ہو چکے ہیں اور جو باقی ہیں ان کے پڑھنے میں بہت وقت پیش آ رہی ہے ۔ اس لیے ممکن ہے کہ تحقیق و تدقیق میں ابھی چند سال اور لگ جائیں ۔ "
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
نظام سقے کے مسودات سے اس قد رضرور ثابت ہوا ہے کہ پانی پہنچانے کے لیے نل ضروری ہیں ۔ چنانچہ کمیٹی نے کروڑوں روپے خرچ کر کے جا بجاتل لگوادیے ہیں ۔ فی الحال ان میں ہائیڈروجن اور آکسیجن بھری ہے لیکن ماہرین کی رائے ہے کہ ایک نہ ایک دن میں گیسیں ضرور مل کر پانی بن جائیں گی ۔ چنانچہ بعض نلوں میں اب بھی چند قطرے روزانہ سکتے ہیں ۔ اہل شہر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے گھڑے ملوں کے نیچے رکھ چھوڑ یں تا کہ عین وقت پر تاخیر کی وجہ سے کسی کی دل شکنی نہ ہو ۔ شہر کے لوگ اس پر بہت خوشیاں منار ہے ہیں ۔"
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
عارضی طور پر پانی کا یہ انتظام کیا گیا ہے کہ فی الحال بارش کے پانی کوحتی الوسع شہر سے باہر نکلے نہیں دیتے ، اس میں کمیٹی کو بہت کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں ہر محلے کا اپنا ایک دریا ہوگا جس میں رفتہ رفتہ مچھلیاں پیدا ہوں گی اور ہر مچھلی کے پیٹ میں کمیٹی کی ایک انگوٹھی ہو گی جو راۓ دہندگی کے موقعے پر ہر راۓ دہندہ پہن کر آۓ گا۔"
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
لیکن جب سے لاہور میں دستور رائج ہوا ہے کہ بعض بعض اشتہاری کلمات پختہ سیاہی سے خود دیواروں پرتش کر دیے جاتے ہیں ، یہ وقت بہت حد تک رفع ہوگئی ہے ۔ ان دائمی اشتہاروں کی بدولت اب میں خدشہ باقی نہیں رہا کہ کوئی شخص اپنا یا اپنے دوست کا مکان صرف اس لیے بھول جائے کہ پچھلی مرتبہ وہاں چار پائیوں کا اشتہار لگا ہوا تھا اورلوٹتے وقت تک اہالیان لاہور کو تازہ اور ستے جوتوں کا مردہ سنایا جارہا ہے ۔ چنانچہ اب وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ جہاں بحرف جلی’’حمدعلی دندان ساز‘ لکھا ہے وہ اخبار انقلاب کا دفتر ہے ۔’’ خالص گھی کی مٹھائی امتیاز علی تاج صاحب کا مکان ہے’کرشنا بیوٹی کریم‘‘ شالا مار باغ کواور کھانسی کا مجرب نسخہ جہانگیر کے مقبرے کو جا تا ہے ۔"
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
طلبہ کی کئی قسمیں ہوتی ہیں جن میں سے چند مشہور ہیں تم اول جمالی کہلاتی ہے ۔ یہ طلبہ عام طور پر پہلے درزیوں کے ہاں تیار ہوتے ہیں ، بعد ازاں دھو بی اور پھر نائی کے پاس بھیجے جاتے ہیں اور اس عمل کے بعد کسی ریستوران میں ان کی نمائش کی جاتی ہے ۔"
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
دوسری قسم جلالی طلبہ کی ہے ۔ ان کا شجرہ جلال الدین اکبر سے ملتا ہے ، اس لیے ہندوستان کا تخت و تاج ان کی ملکیت سمجھا جا تا ہے ۔ شام کے وقت چند مصاحبوں کو ساتھ لیے نکلتے ہیں اور جو دوسخا کے غم لنڈھاتے پھرتے ہیں ۔ کالج کی خوراک انھیں راس نہیں آتی ، اس لیے ہوٹل میں فروکش نہیں ہوتے ۔"
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
تیسری قسم خیالی طلبہ کی ہے ۔ یا کثر روپ ، اخلاق اور آواگون اور جمہوریت پر بآواز بلند تبادلہ خیالات کر تے پاۓ جاتے ہیں اور آفرینش اور نفسیات کے متعلق نئے نئے نظریے پیش کر تے رہتے ہیں ۔ صحت جسمانی کوارتقائ انسانی کے لیے ضروری سمجھتے ہیں ۔اس لیے علی الصباح پانچ چھے ڈنٹر پیلتے ہیں اور شام کو ہوٹل کی میت پر گہرے سانس لیتے ہیں ۔ گاتے ضرور ہیں لیکن اکثر بے سرے ہوتے ہیں ۔"
"سیاق و سباق کے حوالے سے تشریح کیجیے۔ مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی تحریر کیجیے۔
چوتھی قسم خالی طلبہ کی ہے ۔ میطلبہ کی خالص ترین قسم ہے ۔ ان کا دامن کسی قسم کی آلائش سے تر ہونے نہیں پاتا۔ کتا ہیں ، امتحانات مطالعہ اور اسی قسم کے فرشتے بھی ان کی زندگی میں خلل انداز نہیں ہوتے ۔ جس معصومیت کو لے کر وہ کالج میں پہنچے تھے ، اسے آخر تک ملوث نہیں ہونے دیتے اور تعلیم اور نصاب اور درس کے ہنگاموں میں اس طرح زندگی بسر کرتے ہیں جس طرح بتیس دانتوں میں زبان رہتی ہے۔"
نصابی سبق "لاہور کا جغرافیہ " کا خلاصہ لکھئے اور مصنف کا نام بھی تحریر کیجیے