Urdu 11th Nazam 4: Maidan e Karbala mein Subah ka Manzar Questions Bank

Urdu 11th Nazmain All, Urdu 1st year Poems
Urdu 11th Nazmain All, Urdu 1st year Poems

اردو گیارھویں جماعت نظم نمبر 4: میدان کربلا میں صبح کا منظر

MCQs

براہِ مہربانی درست جواب کا انتخاب کریں

1. برگ گل پر کس کی جھلک تھی؟

2. صبح کی ہوا کسے سردی بخشتی تھی؟

3. اے دانہ کش ضعیفوں کے رازق ترے نثار” کس کی زبان پر تھا

تفصیلی سوالات

"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

ٹھنڈی ہوا میں سبزۂ صحرا کی وہ لہک
شرماۓ جس سے اطلس زنگاریِ فلک
وہ جھومنا درختوں کا پھولوں کی وہ مہک
ہر برگ گُل پہ قطرہ شبنم کی وہ چمک
ہیرے خجِل تھے، گوہر یکتا نِثار تھے
پتّے بھی ہر شجر کے جواہر نگار تھے"
"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

وہ نور اور وہ دشت سہانا سا، وہ فضا
درّاج و کُبک و تیہو و طاؤس کی صدا
وہ جوشِ گُل، وہ نالۂ مرغانِ خوش نوا
سردی جگر کو بخشتی تھی صبح کی ہوا
پھولوں کے سبز سبز شجر سرخ پوش تھے
تھالے بھی نخل کے سبدِ گل فروش تھے"
"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

وہ دشت وہ نسیم کے جھونکے وہ سبزہ زار
پھولوں پہ جابجاوہ گہر ہاۓ آبدار
اُٹھنا وہ جھوم جھوم کے شاخوں کا بار بار
بالاۓ نخل ایک جو بُلبُل تو گل ہزار
خواہاں تھے زیبِ گلشنِ زہرہ جو آب کے
شبنم نے بھر دۓ تھے کٹورے گلاب کے"
"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

وہ قمریوں کا چار طرف سرو کے ہجوم
کو کو کا شور نالۂ حق سرہ کی دھوم
سبحان رہنا کی صدا تھی علی العموم
جاری تھے وہ جو ان کی عبادت کے تھے رسوم
کچھ گل فقط نہ کرتے تھے رب علا کی مدح
ہر خار کو بھی نوکِ زباں تھی خدا کی مدح"
"درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔ نظم کا عنوان اور شاعر کا نام بھی تحریر کیجئے۔

چیونٹی بھی ہاتھ اٹھا کے یہ کہتی تھی بار بار
اے دانہ کش ضعیفوں کے رازق ترے نثار
یا حی یا قدیر کی تھی ہر طرف پکار
تہلیل تھی کہیں کہیں تسبیح کردگار
طائر ہوا میں محو ہرن سبزہ زار میں
جنگل کے شیر گونج رہے تھے کچھار میں"
نظم " میدان کربلا میں صبح کا منظر " کا خلاصہ لکھئے۔

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post