Urdu 10th Chapter 8 Mulammah Questions Bank |
اردو دہم حل شدہ کثیر الانتخابی سوالات، مختصر سوالات اور تفصیلی سوالات ملمع سبق نمبر 8
MCQs
درست جواب کا انتخاب کریں۔
1. ‘‘ ملمع ’’ کس کی تحریر ہے ؟
2. امی جا ن نے کتنے روپے جو ڑ کر رکھے تھے ؟
3. سبق ‘‘ ملمع’’ اصنا ف ادب کے لحا ظ سے کیا ہے؟
4. لڑکی نے ریل کا سفر کس درجے میں کیا ؟
5. لڑکی نے قلی کو کتنی روپیے دیے
6. ""ملمع ""کس کی تحریر ہے؟
7. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی اچانک وفات کے بعد ہاجرہ نے اپنی تعلیم کا سلسلہ منقطع کیا۔
8. اندھیری سڑک پر کرارے بوٹوں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیدا ہوئی۔
9. جب لڑکی ریلوے اسٹیشن پہنچی تو گاڑی آنے میں دیر تھی؟
10. جنوری کی کپکپا دینے والی سردی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پونچھ رہی تھی۔
11. سبق ""ملمع"" اصناف ادب کے لحاظ سے ہے۔
12. سبق ""ملمع""کے ماخذ کا نام کیا ہے؟
13. فرسٹ ، سیکنڈ انٹر، زنانہ انٹر وہ دفعتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گئی۔
14. گاڑی آنے میں صرف باقی تھے۔
15. لڑکی بجائے بیٹھنے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٹہلنےلگی
16. لڑکی سورج کے رخ پر کھڑی ہو کر بر قعے کو گھور رہی تھی۔
17. لڑکی کے سفر کا مقصد تھا
18. لڑکی کی اب منزل مقصود تھی
19. لڑکی کی حیران نظریں بند کھڑی کیوں سر ٹکڑا ٹکڑا کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گئی۔
20. لڑکی نے بیمار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی عیادت کیلئے سفر کیا تھا۔
21. لڑکی نے ریل کا سفر کس درجے میں کیا؟
22. لڑکی نے قلی کو کتنی رقم دی ؟
23. ہا جرہ کے افسانوں کا کلیات ""سب افسانے میرے""۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شائع ہوا۔
24. ہاجرہ مسرور پیدا ہوئیں۔
25. ہاجرہ مسرور کے شوہر کا نام ہے؟
26. ہاجرہ مسرور کے والد کا نام ہے۔
27. ہاجرہ مسرور کی پیدائش ہوئی
28. ہاجرہ مسرور کی وفات ہوئی۔
29. ہاجرہ مسرور نے اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کی
30. وہ اس عورت کا جھالروں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برقع چھین کر بھاگ جائے۔
31. وہ ریلوے ٹکٹ گھر کے سامنے کھڑی تھی تو رات کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بج چکے تھے۔
مختصر سوالات
قلی نے لڑکی کو پلیٹ فارم پر بیٹھ جا نے کے لیے کہا تو اس پر لڑکی نے کس رویے کا اظہا ر کیا ؟
گھر والوں کو عقیل کو ساتھ لے جانے کا مشورہ دیا تو لڑکی نے گھر والوں کو کیا جواب دیا؟
لڑ کی اسٹشن پہنچی تو اس نے سب سے پہلے کیا دیکھا؟
لڑکی پر امیر زادے کی اصلیت کیسے واضح ہوئی؟
لڑکی جس ڈبے میں سوار ہو ئی ، اس کا ما حو ل کیسا تھا ؟
لڑکی سٹیشن پہنچی تو اس نے سب سے پہلے کیا دیکھا ؟
لڑکی سفر کیو ں کررہی تھی ؟
تفصیلی سوالات
درج ذیل نثر پارے کی تشریح کیجیے۔ خط کشیدہ الفاظ کے معانی، سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔
یہ سوچ کر اس کا دل بیٹھنے لگا اور وہ خاموشی سے نیم تاریک سی کالی کلوٹی سڑک کی طرف دیکھنے لگی ، جس پر اکا دکا چرخ چوں کرتے ہوۓ یکے کی میلی چمنیوں والی بتیوں سے ایک کثیف سی روشنی نکل کر سڑک پر رینگ رہی تھی ۔ اس کا خیال فوراً ہی اپنی موجودہ حالت کی طرف دوڑ گیا۔ میں کیا ہوں اس وقت؟ دیکھنے والوں کی نظر میں یقیناً کوئی امیر کبیر آزاد خیال لڑکی لیکن در حقیقت ایک مٹے ہوۓ خاندان کی قابل۔…… لیکن پریشان حال لڑکی ۔ بالکل یکے کی دھند لی لالٹین ۔ رکھے دیت ہیں سامان اسی جگہ ‘‘ قلی بولا ۔
درج ذیل نثر پارے کی تشریح کیجیے۔ خط کشیدہ الفاظ کے معانی، سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔
عجیب مصیبت ہے! وہ دل ہی دل میں کہنے لگی ۔ یہ کم بخت مرد ہر موقع پر آ دھمکتے ہیں۔ کچھ نہیں تو سیکنڈ اور انٹر کا شوشہ ہی چھوڑ دیا۔ اب اسے کیا معلوم کہ اس نے اس وقت جو کچھ میرے پاس دیکھا ، بس یہی میری کل کائنات ہے ۔اٹیچی کیس اور ہولڈال اچھے زمانے کی یادگار ہیں ۔ چرمی بٹوا،ایک سہیلی کا تحفہ اور یہ برقع چلتے وقت خالہ جان کا مانگ لیا تھا کہ مسافر عورتیں میلے کچیلے برقعے والیاں ، دیکھتے ہی پھیل پھیل کر بیٹھ جاتی ہیں ۔
درج ذیل نثر پارے کی تشریح کیجیے۔ خط کشیدہ الفاظ کے معانی، سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔
آج ہی دو پہر کو تو چچا جان کی بیماری کا خط ملا تھا۔ امی جان کا خیال ہے کہ اگر گھر سے کوئی انھیں دیکھنے چلا جا تا تو اچھا تھا ورنہ وہ یہی کہیں گے کہ ہم نے تو بھائی کے مرنے کے بعد بھاوج اور بھتیجے بھتیجیوں کا اتنا خیال کیا کہ پیسے کو پیسا نہ سمجھا لیکن وہی برے وقت کے ساتھی نہیں ۔بس وہاتنا ہی سن کر جانے کو تیار ہوگئی ۔ امی جان نے جانے کب سے تین روپے جوڑ کر رکھے تھے، سونکال کر دیے کہ تم عقیل کو ساتھ لے کر چلی جاؤ عقیل بچہ ہی سہی لیکن ہے تو لڑکا ۔ بس یہی ان کی بات تو مجھے زہر معلوم ہوتی ہے ۔
درج ذیل نثر پارے کی تشریح کیجیے۔ خط کشیدہ الفاظ کے معانی، سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔
گاڑی کو جنبش ہوئی اور وہ دوڑ کر آگے چلا گیا۔سٹیشن کی دکانیں،خوانچے والے اور قلی اس کی نظروں کے سامنے سے اس کی نظروں سا بھاگ رہے تھے۔ وہ دیر تک کھڑی سٹیشن کی بتیوں کو ، جو اب اندھیری رات میں جگنو کی طرح چمک رہی تھیں ،گھورتی رہی ۔آخر گھپ اندھیرے میں اس کی نظریں ٹھوکریں کھانے لگیں۔اب وہ اپنے ڈبے کی طرف متوجہ ہوئی ۔
درج ذیل نثر پارے کی تشریح کیجیے۔ خط کشیدہ الفاظ کے معانی، سبق کا عنوان اور مصنف کا نام بھی لکھیے۔
گوبر سے لپے پُتے آنگن میں بانس کی کھری چار پائی پر کوئی تہبند باندھے اوندھا پڑا دھوپ لے رہا تھا۔ چار پائی پر سرہانے کی طرف بیڑی کا بنڈل اور دیاسلائی کی ڈبیا رکھی ہوئی تھی ۔ پھونس کے چھپر میں ایک ادھیڑ عمر کی عورت بیٹھی باجرے کی موٹی موٹی روٹیاں تھوپ رہی تھی . دھوپ کھانے والے نے کروٹ بدلی اورلڑ کی کا دل دھڑ کتے دھڑ کتے جیسے ایک لمحہ کے لیے تھک گیا ہو۔ و ہی ٹیشن کا امیر زادہ!اچانک دونوں کی نظریں چار ہوئیں ۔ نوجوان نے پھرتی سے کروٹ بدل لی۔ چھپر میں ایک کھونٹی پر قیمتی اوورکوٹ جھول رہا تھا
سبق ملمع کا خلاصہ لکھیں۔